یاسمین راشد نے گاؤشالہ سے باقاعدہ انتخابی مہم کا آغاز کر دیا
لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک انصاف کی سینئر مرکزی رہنما و نامزد امیدوار این اے 125 ڈاکٹر یاسمین راشد نے پارٹی رہنماؤں چودھری اصغر گجر، عندلیب عباس اور عبدالفغور پپو کے ہمراہ یو سی 48 گاؤشالہ سے انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ڈور ٹو ڈور کمپین کی اور گھر گھر جاکر ووٹ مانگے اہل علاقہ کی جانب سے پی ٹی آئی امیدوار کا پھولوں کی پتیوں سے شان دار استقبال کارکنوں کے عمران خان کے حق میں نعرے بازی اس موقع پر ڈکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ نواز شریف کو گاؤشالہ سے ایکسٹرا ووٹ ملے اس حلق میں جیتنے کے باوجود ترقیاتی کام نہیں کئے گئے جو وعدے کئے وہ جھوٹے نکلے عوام سے کیا ہوا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔