شفاف، غیر جانبدار انتخاب کی صورت میں پیپلزپارٹی کامیاب ہو گی:مہرین انور
لاہور (لیڈی رپورٹر) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ پرامن اور شفاف انتخاب کا انعقاد ہی جمہوریت کی منزل ہے، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ نگران حکمران تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے رابطہ کریں اور شفاف انتخاب کے انعقاد کے لئے تجاویز جمع کریں،شفاف اور غیر جانبدار انتخاب کا انعقاد ہوا تو پیپلزپارٹی کامیاب ہوگی۔