مذہبی ووٹ کی کم از کم تقسیم کیلئے لیاقت بلوچ کی ابوالخیر محمد زبیر سے ملاقات
لاہور (خصوصی نامہ نگار) مذہبی ووٹ کی کم از کم تقسیم کے لئے متحدہ مجلس عمل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے نظام مصطفیٰ محاذ اور جے یو پی نورانی کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ملاقات میں مذہبی ووٹ کو تقسیم ہونے سے بچانے، جمعیت علماء پاکستان اور متحدہ مجلس عمل کے اتحاد کے سلسلے میں غور وخوض کیا گیا اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنما معراج الہدی صدیقی، طاہر مجید راجپوت بھی موجود تھے۔