مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر عالمی اداروں کی خاموشی افسوسناک ہے: ہاشم علی شاہ زنجانی
لاہور (پ ر) سجادہ نشین حضرت میراں حسین زنجانی و حضرت یعقوب حسین زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان پیر سید ہاشم علی شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میںبھارتی مظالم اور ان پر عالمی اداروں کی خاموشی افسوسناک ہے بھارت نہتے کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے اور عالمی ضمیر بے حسی کا مظاہرہ کر رہا ہے کشمیریوں نے جدوجہد آزادی میں جانوں کے نذرانے پیش کرکے دنیا بھر کیلئے مثال قائم کی ہے آزادی کی تحریکوں کو جبر سے دبایا نہیں جا سکتا کشمیریوں کی آزاد نوشتہ دیوار بن چکی ہے بھارت کو شکست اب دور نہیں بھارتی آرمی چیف نے شکست کا اعتراف بھی کر لیا ہے بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق استصواب رائے دے اگر اس نے ایسا نہ کیا تو انڈیا ٹکڑے ہو کر رہیں گے۔