سابق صوبائی وزیر خورٓاک بلال یٰسین سے لیگی وفد کی ملاقات
لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن کے سابق چیئرمین شکایات سیل ایجوکیشن سردار محمد نسیم، جائنٹ سیکرٹری لاہور ملک محمود الحسن، سینئر نائب صدر پی پی 150 ملک شوکت علی و دیگر لیگی کارکنان نے عیدالفطر پر سابق وزیر خوراک بلال یٰسین سے ان کے آفس میں ملاقات کرکے عید کی مبارکباد دی۔ انہوں نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام کارکن اپنی اپنی یونین کونسلز میں الیکشن کی بھرپور تیاریاں شروع کردیں۔ میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔ ہم ووٹ کی عزت سے انتخابی مہم کا آغاز کریں گے اور کارکردگی کی بنیاد پر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔ ملک محمود الحسن اور سردار نسیم نے کہا کہ این اے 125 سے مخالف امیدوار کو تیسری بار شکست دے کر ہیٹ ٹرک مکمل کریں گے۔ اس موقع پر بلال یٰسین اور موجود لیگی کارکنان نے بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔