مسلم لیگ ن کے پیرزادہ سید الامین ہزاروں مریدوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما علماء ومشائخ ونگ کے صدر سابق مشیر وزیر اعلیٰ پیر زادہ سید الامین نے اپنے ہزاروں مریدوں اور خاندان سمیت مسلم لیگ ن چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا،انھوں نے پیشن گوئی کی کہ پی ٹی ائی صوبے اورمرکزمیں حکومت بنائے گی۔کیونکہ پی ٹی ائی کی صوبائی حکومت نے حقیقی معنوں میں اسلام اور پاکستان کی خدمت کی اور تمام وسائل غریب عوام پر خرچ کئے۔ تعلیمی اداروں میں ناظرہ قران اور قران با ترجمہ لازمی قراردیا۔ سود اور جہیز کے خلاف قانون سازی کی اور تعلیمی نصاب میں ختم نبوت سمیت اسلام سے متصادم مواد نکالا۔ غریب عوام کے پانچ بڑے مسائل تعلیم صحت تھانہ پٹوار اور اداروںسے سیاس مداخلت ختم کرادی یہی وجہ ہے کہ میں سوچ سمجھ کر تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ۔سابق وزیر اعلیٰ پرویز خان خٹک پیر اف مانکی شریف پیر زادہ سید الامین، ان کے خاندان اور مریدوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔