کروڑوں کی کرپشن، ڈی جی زرعی آلات پراجیک اور سیکرٹری زراعت میں تلخ کلامی
بہاولپور(خبرنگار) ڈی جی وزیراعلی پنجاب زرعی آلات پراجیکٹ نے سیکرٹری زراعت پنجاب کے نام پرکارخانہ زرعی آلات مالکان سے کروڑوں بٹور لیے متاثرین کاسیکرٹری زراعت کے دفترمیں احتجاج طلب کرنے پرڈی جی اورسیکرٹری زراعت کی آپس میں تلخ کلامی ، ڈی جی رشوت بارے قرآن پرحلف دینے سے انکاری متاثرین کاچیف جسٹس آف پاکستان اور چیئرمین نیب سے سخت نوٹس لینے کامطالبہ تفصیل کے مطابق سابق وزیراعلی پنجاب میاں محمدشہبازشریف نے کاشتکاروںں کوسسبڈی پرزرعی آلات دینے کامنصوبہ شروع کیاتواس منصوبہ کاڈائریکٹرجنرل کرنل(ر) محمدبشیر کوتعینات کیاگیا انہوںنے کوالیفائی کرنیوالی فرموں کے زرعی آلات کے بل پاس کرنے کے نام پرمالکان سے بطوررشوت کروڑوں روپے وصول کئے اورانہیں سیکرٹری زراعت کیپٹن(ر) محمدمحمود کوبھی حصہ دینے کاکہتارہا کروڑوں روپے کی رشوت وصول کرنے کے باوجود بھی ان کے بل پاس نہ ہوسکے آخرکار تنگ آکر متاثرین محمدامجد سکنہ فیصل آباد، محمداکرم مغل سرگودھا، لیاقت علی بہاولپور، محمدآصف کامونکی اوردیگرنے سیکرٹری زراعت کیپٹن(ر) محمدمحمودکے دفترمیں جاکراحتجاج کیاتوسیکرٹری زراعت نے ڈی جی زرعی آلات پنجاب کرنل( ر) محمدبشیرکوطلب کرکے متاثرین سے رشوت دینے بارے قرآن پاک پرحلف لیاتو انہوںنے نہ صرف کرنل (ر) محمدبشیرکورشوت دینے بارے حلف دیا بلکہ سیکرٹری زراعت کو بتایاکہ چیف زرعی انڈسٹری صادق آباد کے مالک محمدعرفان سے75 لاکھ روپے لینے کے باوجود ڈی جی نے بل پاس نہ کیے تھے جس پروہ دل کادورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا اس پرجب سیکرٹری زراعت نے ڈی جی زرعی آلات پراجیکٹ کرنل( ر) محمدبشیرسے حلف مانگا تواس نے قرآن پاک پرحلف دینے سے انکارکردیا جس پرسیکرٹری زراعت اور ڈی جی کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی ڈی جی کرنل( ر) محمدبشیرسیکرٹری زراعت کودھمکیاں دیتاہوا غائب ہوگیا جس کے بعدسیکرٹری زراعت نے اپنی صفائی پیش کرتے ہوئے کہاکہ مجھے ایک پائی بھی نہ ملی ہے البتہ وہ ان کے بل پاس کرنے کیلئے ہرممکن تعاون کرینگے۔