چاند پر پانی کے وسیع ذخائر کی موجودگی کے ثبوت سامنے آگئے
ٹوکیو (نیٹ نیوز) ماہرین کو چاند کی سطح پر پانی کی موجودگی کے مزید ٹھوس ثبوت مل گئے ہیں۔ پانی کے یہ ذخائر وسیع ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ سائنس میگزین کی رپورٹ کے مطابق شمال مغربی افریقہ کے صحرا میں چاند سے گرنے والے شہابے کا جائزہ لیا گیا تو ماہرین کو اس میں میگونائٹ نامی منرل کی موجودگی کا علم ہوا۔