میونسپل کمیٹی وہاڑی کے معزول وائس چیئرمین کے نادرشاہی فیصلے
وہاڑی(نامہ نگار)میونسپل کمیٹی وہاڑی کے 29کونسلرز کے عدم اعتماد کرنے کے بعد معزول ہونے والے وائس چیئرمین سردار غلام مرتضیٰ ڈوگر اپنے بندوں کے ہمراہ بلدیہ وہاڑی آکر چیئرمین کی کرسی پر بیٹھ گیا اور آتے ہی چیف آفیسر بلدیہ رائو نعیم کے غیر قانونی سرنڈر کرنے کے آرڈر کرادئیے اور سب انجینئیر شعیب اقبال جس کو سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے ایم او آئی کا ایڈیشنل چارج دیا تھا اس کے بھی وڈرا آرڈر کرکے سعید بھٹی سب انجینئیر کوجو کہ سابقہ ایم او آئی تھا اور رشوت ستانی کے کیس میں 6ماہ جیل کاٹ کر آیا تھااسے غیر قانونی طور پر ایم او آئی لگا دیا جس پر کونسلر ز بلدیہ وہاڑی شیخ محمد حسین،شیخ جاوید،چوہدری شاہد نیاز،رانا وحید پپو،مقصود بٹ سمیت29کونسلرز نے شدید احتجاج کیا اور کہا کہ آج ڈھائی ماہ بعد معزول وائس چیئرمین زبر دستی اپنے غنڈوں کے ساتھ آیا اور دفتر میں بیٹھا اور آتے ہی اپنی کرپشن کو پروان چڑھانے کیلئے چیف آفیسر بلدیہ رائو نعیم اور ایڈیشنل ایم او آئی شعیب اقبال کے خلاف غیر قانونی آرڈر جاری کردئیے جبکہ وائس چیئرمین کے پاس ایسے کوئی اختیارات نہیں ہیں کونسلرز نے کہا کہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے جاری کردہ آرڈرز کو وائس چیئرمین کسی صورت وڈرا نہیں کرسکتامرتضی ڈوگر انتہائی کرپٹ اور عیاش شخص ہے اس کے خلاف پہلے ہی متعدد کرپشن کے الزامات ہیں ان الزامات اور کرپشن کے خلاف07-04-18کو بلدیہ وہاڑی کے 32میں سے29کونسلرزعدم اعتماد کرچکے ہیں عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہونے کے بعد وائس چیئرمین ہائوس میں اپنا اعتماد کھو چکے ہیں لہٰذا ہم کونسلرز اتحاد اس کے ہر غیر قانونی کام میں رکاوٹ بنیں گے اور اسے دفتر میں بیٹھنے نہیں دیا جائے گا۔