پارٹی قیادت اقبال سراج‘ شیخ صادق کی ٹکٹوں پر نظرثانی کرے: عمر فاروق بھٹی
ملتان (سپیشل رپورٹر)امیدوار پی پی 213 سیکرٹری اطلاعات نشریات مسلم لیگ ن عمر فاروق بھٹی نے کہا کہ گروپ بندی کی وجہ سے ملتان مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو الیکشن میں مشکلات کا سامنا ہے چند مفاد پرست لوگوں نے پارٹی میں گروپ بندی کروا کر اپنے ذاتی مفادات تو حاصل کر لئے مگر پارٹی کو بہت نقصان پہنچایا جا رہا ہے خواتین کی مخصوص نشستوں پر دیرینہ کارکنوں کو فراموش کیا گیا جن میں بیگم ثروت سلطانہ شاہین اور دیگر شامل ہیں ان لوگوں نے گروپ بندی کروا رکھی جن کا مشرف دور میں مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہ تھا اور وہ لوگ اپنی یونین کونسل سے ناظم بھی نہیں بن سکے تھے آج وہ بدقسمتی سے ن لیگ کے کرتا دھرتا بنے ہوئے ہیں ملتان کی ٹکٹوں کے حوالے سے چند فیصلے پیسے لیکر تبدیل کروائے گئے ہیں جس کی وجہ سے قربانی دینے والے اور پارٹی پر جان نچھاور کرنے والے ورکروں خواتین کو نظر انداز کروایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت اقبال سراج اور شیخ صادق کی ٹکٹوں پر نظرثانی کرے۔ پی پی 213 کا ٹکٹ اس شخص کو پیسے لیکر دلایا جا رہا ہے جو ن لیگ کے دور میں ناظم رہا اور ن لیگ کے امیدوار حلیم شاہ یو سی 37 کے مقابلے میں الیکشن لڑا اور ن لیگ کو نقصان پہنچایا اگر شیخ صادق کو ٹکٹ قیادت نے دیا تو ضلع و سٹی کے عہدیداران بلکہ احتجاج کریں گے اور مسلم لیگی پرانے نظریاتی ورکر کو آزاد حیثیت میں الیکشن لڑایا جائے گا میں خود بھی آزاد حیثیت سے شیخ صادق کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا سوچوں گا میری قیادت کو اس حد تک غلط گائیڈ کیا جاتا ہے کہ ورکر مسلم لیگ ن کوئی بھی الیکشن نہیں جیت سکتا۔ اس طرح قیادت کے کان بھر بھر کر ملتان ڈویژن کی کسی خاتون کو ٹکٹ جاری نہیں ہونے دیا اور جس خاتون کا مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق ہی نہیں کبھی پارٹی کیلئے کوئی قربانی نہیں دی اس کو پی پی 217 کا ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے ان فیصلوں سے کارکن پارٹی ورکر بددل ہو رہے ہیں۔