ڈیرہ کے بیلف اور تعمیل کنندگان میں 104 موٹرسائیکلیں تقسیم
ڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ)۔ضلع ڈیر ہ غا زیخان کے بیلف اور تعمیل کنندگان میں 104موٹر سا ئیکلیں تقسیم کر دی گئیں۔ ڈ سٹرکٹ اینڈ سیشن جج شفیق الرحمن نے عدالتی اہلکاروں میں موٹر سائیکل تقسیم کیے ۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ انکی تجویز پر لاہور ہائی کورٹ نے گاڑیاں دیں۔ انہوںنے کہاکہ اس اقدام سے عدالتی اہلکاروں کو سمن اور دیگر عدالتی کارروائی کی تکمیل میں آسانی ہو گی ۔ وقت کی بچت کے ساتھ ساتھ امور بہتر طریقے سے انجام پائیں گے ۔ عدالتی عمل تیز کیاجاسکے گا ۔ انہوںنے بتایاکہ ڈیرہ اور تونسہ کی عدالتوں کے اہلکاروں میں 70موٹرسائیکل دیئے گئے ہیں اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز محمد کاشف ، خضر حیات ، ماجدکریم ، شہباز احمد ، سینئر سول ججز محمد ندیم یوسف وڑائچ ، احمد سعید ، خلیل احمد ، سول جج غلام اصغر رضوی اور دیگر موجود تھے۔