جہانیاں‘ مال گاڑی کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی‘ اکبر بگٹی ایکسپریس 2 گھنٹے لیٹ
ملتان (نمائندہ خصوصی) کراچی سے لاہور جانے والی مال گاڑی کی بوگی جہانیاں یارڈ پر پٹڑی سے اتر گئی جس کی وجہ سے کوئٹہ سے پشاور جانے والی اکبر بگٹی ایکسپریس 2 گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہو گئی۔ بتایا گیا ہے کراچی سے لاہور جانے والی مال گاڑی کی بوگی جہانیاں یارڈ پر پٹڑی سے اتر گئی جسے 2 گھنٹے کی کوشش کے بعد دوبارہ پٹڑی پر چڑھایا گیا اسی دوران کوئٹہ سے پشاور جانے والی اکبر بگٹی ایکسپریس کو قطب پور اسٹیشن پر رکنا پڑا۔