علامہ احمد سعید کاظمیؒ کا کردار مذہبی وسیاسی قائدین کیلئے مشعل راہ ہے: مظہر سعید کاظمی
ملتان( نامہ نگار خصوصی) جماعت اہلسنت پاکستان کے سربراہ اور دربار سعیدیہ کاظمیہ کے سجادہ نشین علامہ سید مظہر سعید کاظمی نے کہا ہے کہ غزالئی زماں علامہ سید احمد سعید کاظمیؒ اسلاف کی عظمتوں اور ان کے فیضان علم وحکمت کے امین تھے ملک وقوم کیلئے ان کی مخلصانہ خدمات اور سیرت وکردار دور حاضر میں علماء اور مذہبی اور سیاسی قائدین کیلئے مشعل راہ ہیں وہ گزشتہ روز جمعیت علمائے پاکستان اور جماعت اہلسنت کے بانی علامہ سید احمد سعید کاظمیؒ کے 33ویں سالانہ عرس کے سلسلے میں شاہی عید گاہ ملتان میں منعقدہ پہلی نشست میں خطاب کررہے تھے جامعہ نظامیہ لاہور کے شیخ الحدیث اور مسلم مسجد لاہور کے خطیب مفتی عبدالستار سعیدی نے کہا علامہ سید احمد سعید کاظمی بلند پایہ عالم، نامور محدث، عظیم مفسر، پُرجوش مبلغ اور عالم اسلام کی متاع عزیز تھے جنہوں نے اپنی ساری زندگی اسلام کی ترویج واشاعت اور علم کے فروغ میں گزار دی مولانا محمد قاسم فیضی، مولانا محمد احمد سعیدی، مولانا محمد شاہد سعیدی اور مولانا محمد فاروق خان سعیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ انوار العلوم اور حضرت علامہ سید احمد سعید کاظمیؒ کی زندہ جاوید یادگار ہیں۔ قاری محمد عمر سعیدی نے تلاوت کی شوکت حسین سعیدی اور محمد عاشق سعیدی نے ہدیہ عقیدت پیش کیا عرس کی اس تقریب میں سابق وفاقی وزیر مذہبی امور علامہ سید حامد سعید کاظمی، علامہ سید ارشد سعید کاظمی، ڈاکٹر سید اطہر سعید کاظمی، ڈاکٹر آصف سعید کاظمی، سید احسن سعید کاظمی، سید احمد سعید کاظمی، سید محمد سعید کاظمی، قاری خادم حسین سعیدی، ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری، قاضی محمد بشیر گولڑوی، مولانا اللہ داد سعیدی، مولانا محمد ارشد بلوچ کے علاوہ ممتاز علماء ومشائخ اور ملک بھر سے ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ علامہ سید احمد سعید کاظمی کے سالانہ عرس کی اختتامی تقریبات 20جون بروز بدھ کو 10بجے دن شاہی عید گاہ میں منعقد ہوں گی۔ علامہ سید حامد سعید کاظمی سمیت ممتاز علماء خطاب کریں گے ایک بجے دن ختم شریف ہوگا۔