موٹر وے پر نائٹ سپیڈ چیکنگ کیمرے نصب
لاہور (سٹاف رپورٹر)آئی جی موٹر وے پولیس کی ہدایت پر نائٹ سپیڈ چیکنگ کے لیے کیمرے نصب کر دیئے گئے ہیں، اب رات کے اوقات میں بھی اوورسپیڈنگ کرنے والوں کا چالان ہوگا۔ موٹروے پولیس کے مطابق کیمروں کی تنصیب کے بعد موٹروے سنٹرل زون پر خصوصی پولیس سکواڈ بھی تشکیل دے دی ہے اس کے علاوہ موٹروے پر پولیس نے اضافی پٹرولنگ موبائلز اور نفری بھی تعینات کردی ہے۔