چین کے 7 رکنی پولیس افسروں کے وفد کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ
لاہور (سٹاف رپورٹر) چین کے 7رکنی سینئر پولیس افسران کے وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا، چیف ایڈمنسٹریشن، آپریشن کمانڈر سمیت سینئر پولیس افسران نے بھی شرکت کی۔ چینی وفد نے انفارمیشن اینڈ کمیونیکشن ٹیکنالوجی کے پراجیکٹ کو خوب سراہا معلوم ہوا ہے کہ چین کے 7رکنی سینئر پولیس افسران کے وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا جس کا مقصد پاکستان اور چین کے مابین سکیورٹی امور پر باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان نے چینی وفد کو پراجیکٹ بارے بریفنگ دی۔ اس دوران چیف ایڈمنسٹریشن آفیسر محمد کامران خان، آپریشن کمانڈرراشد ہدایت سمیت سینئر پولیس افسران نے بھی شرکت کی، چینی وفد کو ایمرجنسی رسپانس، ایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اور آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر بارے بریفنگ دی گئی، 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن، فیشل ریکگنایزیشن ٹیکنالوجی، اے این پی آر کیمروں بارے بھی بتایا گیا۔اس کے علاوہ چیف آپریٹنگ آفیسر نے وفد کو بتایا کہ شہر بھر میں سرویلنس کیلئے8000جدید ویڈیو کیمرے لگائے جا چکے ہیںڈیٹا سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے شہر میں 2000کلومیٹر فائبر آپٹکس بچھائی گئی ہے۔