فیروزوالا:چوری، ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم
فیروزوالا (نامہ نگار) جی ٹی روڈ کی آبادی ریان پور کے قریب ڈاکوئوں نے ایک دکان میں داخل ہو کر اس کے مالک سرفراز کو جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر ایک لاکھ50 ہار روپے کی رقم چھین لی۔ مزاحت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے خوف وہراس پھیلا دیا۔ اس دوران دکان کے سکیورٹی گارڈ نے ڈاکوئوں پر بھی فائرنگ کی جس کے باعث ڈاکو زخمی ہو گیا۔ مگرڈاکو کے ساتھی اسے کار میں ڈال کر لے گئے۔ ڈاکوئوں نے تھانہ اے ڈویژن کے علاقے میں عاطف اس کی بیوی کو لوٹ لیا، نقدی زیورات چھین کر لے گئے۔ شرق پور روڈ پر ڈاکوئوں نے اعظم اسکی بیوی کو لوٹ لیا۔ ڈاکو زیورات اور نقدی چھین کر لے گئے۔ ڈاکو زاہداقبال سے35 ہزار روپے کی رقم چھین کر لے گئے۔