مختلف جرائم میں ملوث 2 ملزم گرفتار، اسلحہ، مال مسروقہ برآمد
لاہور (سٹاف رپورٹر) ڈولفن سکواڈ نے پولیس ایمرجنسی 15کی کال پر فوری ایکشن کرتے ہوئے مختلف سنگین جرائم میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضہ سے آتشیں اسلحہ، شہریوں سے گن پوائنٹ پر چھینی گئی رقم و موبائل فونز برآمد کر لئے گئے معلوم ہوا ہے کہ ڈولفن سکواڈ و پولیس ریسپانس یونٹ شہریوںکی جان، مال و املاک کی حفاظت کے لیے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا رہے ہیں ایس پی مجاہد و ڈولفن سکواڈ ندیم کھوکھر نے اس حوالہ سے تمام سپروائزری آفیسر و سیکٹر انچارجز کو پٹرولنگ کو مزید موثر کرنے اور خاص طور پر پولیس ایمرجنسی 15کی طرف سے موصول ہونے والی کال یا کسی دیگر اطلا ع پر غیر معمولی طور پر ریسپانس کرنے کا حکم دیا ہے۔