چور محنت کش کے گھر سے 6 لاکھ لے گئے
واں بھچراں (نامہ نگار) واں بھچراں کے علاقہ مروٹ مظفر پور شمالی میں محنت کش کے گھر سے چور 6 لاکھ روپے چوری کر کے لے گئے۔ دوست محمد بوک نے بڑی محنت مشقت سے پیسے اکٹھے کر کے مزدا خریدنے کے لئے گھر میں رکھے ہوئے تھے۔ رات کمرے کی دیوار توڑ کر بکس میں پڑے 6 لاکھ روپے چوری کر کے لے گئے۔ واں بھچراں پولیس محنت کش کی چوری کا سراغ لگانے میں مصروف ہے۔