ملزم گرفتار، منشیات و اسلحہ برآمد
میانوالی (نامہ نگار ) 2منشیات فروشوں سے 2کلو سے زائد چرس برآمد‘ ایک منشیات فروش کو ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیاتفصیل کے مطابق شہباز خیل لنک روڈ پر ہمراہ PHPٹیم موجودگی کے دوران پولیس تھانہ صدر میانوالی نے شہباز خیل کی جانب سے آنے والی چنگ چی میں سوار محمد اسلم خان ساکن احمد خان والہ سے 1060گرام چرس اور رائفل معہ 4کارتوس برآمد کر لی شہباز خیل کی جانب سے آنے والی ڈاٹسن میں سوار نصر اللہ ساکن وانڈھا پنوںخیلانوالہ کی تلاشی لینے پر اس کے قبضہ سے 1058گرام چرس برآمد کرلی منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔