خاتون اغوا، زیادتی کی کوشش
جھنگ(نامہ نگار) اوباش شخص نے ساتھیوں کی مدد سے خاتون کو اغواء کرکے زیادتی کی کوشش کی جوکہ مزاحمت کرنے پر ناکام ہوگئی۔ موضع عنایت شاہ کی رہائشی (ف،م) نے اپنی درخواست میںبتایا کہ اسلم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اسے اغواء کر لیا اور بعدازاں اسلم نے اس سے زیادتی کرنے کی کوشش کی جو اس نے مزاحمت کرتے ہوئے ناکام بنا دی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔