یوریا کی قیمتوں میں 15 فیصد اضا فہ
کراچی (این این آئی)ملک میں خریف کا سیزن شروع ہوتے ہی یوریا کھاد کی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے جس کے باعث گزشتہ 5ہفتوں میں یوریا کھاد کی قیمت میں 15فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گزشتہ ماہ کے آغاز پر یوریا کھاد کی 50کلوگرام کی بوری کی ریٹیل قیمت 1400روپے تھی جس میں 100روپے کا اضافہ کردیا گیا۔