سندھ سمیت تمام صوبو ں میں ڈیموں کا بننا ضروری ہوگیا ہے:جمیل احمد پراچہ
کراچی (کامرس رپورٹر )سندھ تاجر اتحاد کے چئیرمین جمیل احمد پراچہ نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی کے لئے صوبہ سندھ سمیت تمام صوبوں میں ڈیموں کا بننا ضروری ہوگیا ہے۔ ڈیم بنانے کی مخالف قوتیں دراصل اس ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔ آرمی چیف اور چیف جسٹس آف پاکستان فوری طور پر ملک میں ڈیموں کی تعمیر کے عوامی مطالبے پر اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ سندھ تاجر اتحاد آئندہ ہفتہ کراچی میں سندھ سمیت ملک بھر میں ڈیموں کی تعمیر کی حمایت میں صوبے بھر کے تاجروں کے ساتھ مل کر ریلی کا انعقاد کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز اپنے دفتر میںاتحاد کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جمیل احمد پراچہ نے کہا کہ اس وقت ملک بھر اور خصوصاً صوبہ سندھ پانی اور بجلی کے بحران میں مبتلا ہے اور صورتحال یہ ہے کہ اب تو پینے کو بھی پانی نایاب ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کی حالت زار یہ ہے کہ اندرون سندھ 18 گھنٹوں سے زائد بجلی فراہم نہیں کی جارہی جمیل احمد پراچہ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کی ترقی بجلی اور پانی کی فراہمی میں ہی ہے اور اس کا دارومدار صرف اور صرف ڈیموں کی تعمیر پر منحصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں جو سیاسی جماعت اپنے منشور میں صوبہ سندھ اور ملک بھر میں ڈیموں کی تعمیر کو اولیت دے گی ۔