ایک تصویر۔۔۔۔ایک کہانی
اسلام آباد وفاقی دارالحکومت میں مارگلہ روڈ چڑیا گھر چوک کے قریب لی گئی اس تصویر میں ایک موٹر سائیکل پر ایک خاندان کے چھ افراد سوار ہیں ۔ٹریفک پولیس کا ایک افسر بھی ساتھ کھڑا نظر آرہا ہے ۔ایک نظر دیکھنے پر یقین نہیں ہوتا کہ یہ وفاقی دارالحکومت کی ماڈل پولیس کے سامنے قانون کی خلاف ورزی ہو رہی ہے ۔ دوسری جانب اس خاندان کے افراد کو بھی اس بات کا ذرا بھی احساس نہیں کہ ان کی اس غفلت سے کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے اور ایک ہی خاندان کے کئی چراغ گل ہو سکتے ہیں ۔بچت کے چکر میں اپنے پیاروں کی زندگیاں دائو پر لگنا کوئی عقل کی بات نہیں دوسری جانب پولیس کا اس طرح خاموش تماشائی بن کر کھڑے ہونا بھی ایک مجرمانہ غفلت ہے ۔ آئی جی پولیس کو فوری طور پر اس اہلکار کے خلاف کارروائی کرنا چاہئے ،(رپورٹ و تصویر ۔۔سجاد حیدر)