شمس ٹائون میں نامعلوم افراد نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ نون کے علاقے شمس ٹائون میں نامعلوم افراد نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے پولیس کو راحت ھسین نے بتایا کہمیرے والد شاہد حسین کے ساتھ نامعلوم ملزمان کی کسی بات پر معمولی تلخ کلامی ہوئی ملزمان نے آئو دیکھا نہ تائو پستول سے مدعی کے والد پر پستول سے فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے واردات پہنچ گئی اور مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کیلئے پمس ہسپتال منتقل کردی گئی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔