ڈاکٹر خالد رندھاوا کو ایم ایس بے نظیر ہسپتال کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا
راولپنڈی (سپیشل رپورٹ) ممتاز سینئر ڈاکٹر خالد رندھاوا کو جو راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ایم ایس کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں کو بے نظیر ہسپتال کے ایم ایس کا ایڈیشنل چارج بھی دے دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر خالد رندھاوا اس سے قبل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔