عیدمنانے کیلئے گھر جانیوالے الٹ گئے ، نقدی ، طلائی ، زیوارت اور قیمتی سامان چوری
راولپنڈی ،اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میں شہری لٹتے رہیتھانہ سول لائن کو مسعود اختر نے بتایا کہ میرے گھر سے طلائی زیورات اور دو عدد لیپ ٹاپ چوری ہوگئے تھانہ صادق آباد کو عمران آصف نے بتایا کہ میں فیملی کے ہمراہ عید کے بعد راولا کوٹ سے واپس گھر پہنچا تو گیٹ کا تالا ٹوٹا پڑا تھا جبکہ گھر سے 35 ہزار روپے کی نقدی ، ایک لاکھ58 ہزار روپے مالیتی انعامی بانڈز، لیپ ٹاپ، طلائی زیورات جن میں لاکٹ ، چین ، انگوٹھیاں شامل تھیں چوری ہو چکے تھے تھانہ ائرپورٹ کو محمد ثناء نے بتایا کہ میرے گھر سے تالے توڑ کر طلائی زیورات ، موبائل فون ، لیپ ٹاپ چوری کرلئے گئے تھانہ صادق آباد کو مسز فیاض حسین شاہ نے بتایا کہ مدعیہ بچوں کے ہمراہ عید پر بھائی کے گھر بھارہ کہو گئی واپس آکر دیکھا تو کمرے کا دروازہ کھلا ہوا تھا گھر سے دو لاکھ پانچ ہزار روپے کی نقدی ، طلائی زیورات ، گاڑی کی رجسٹریشن بک سمیت گھر کی دیگر اشیاء چوری ہو چکی تھیں تھانہ مورگاہ کو فیصل اقبال نے بتایا کہ میرے گھر کے تالے توڑ کر اڑہائی لاکھ روپے کی نقدی ، طلائی زیورات اور موبائل فون چوری کرلئے گئے تھانہ شہزاد ٹائون کو محمد خالد نے بتایا کہ برما ٹائون میں میرے گھر سے طلائی زیورات اور دیگر اشیاء چوری ہوگئیں تھانہ رمنا کو محمد انور نے بتایا کہ سیکٹر جی ٹین تھری میں میرے گھر سے نقدی اور طلائی زیورات چوری ہوگئے۔