ٹریفک وارڈن شاہد سرور سمیت 2 افراد کے قتل میںنامزدملزم کو اڈیالہ جیل بھجوادیا گیا
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نمبر3 کے جج عبدالرحیم نے ٹریفک وارڈن شاہد سرور سمیت دو افراد کے قتل میںنامزدملزم راجہ رائید کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر جوڈیشل ریمانڈپر اڈیالہ جیل بھجواتے ہوئے پولیس سے چالان طلب کر لیا، مقدمہ میں ملوث ملزم راجہ رائید وغیرہکیخلاف تھانہ وارث خان پولیس نے عید سے قبل کمیٹی چوک کے قریب فائرنگ سے ٹریفک وارڈن شاہد سرور اور شہری کو قتل کرنے پر مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔