علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی 5404 کوڈ کا پیپر 22جون کو ہوگا
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے 15۔مئی کو منعقد ہونے والے بی ایس اکائونٹنگ اینڈ فنانس کے کورس کوڈ 5404 کے امتحانات چند تکنیکی وجوہات کی بناء پر پورے ملک میں ملتوی کردئیے تھے۔اب یہ امتحان 22جون کو منعقد ہوگا۔ کنٹرولر امتحانات کے مطابق اوقات کار اور امتحانی مراکز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ ترمیم شدہ رول نمبر سلپ طلبہ کو ارسال کردئیے گئے ہیں۔کمپیوٹرائزڈ ٹریکنگ نظام سے طلبہ گھر بیٹھے اپنا داخلہ ہونے کیتصدیق ٗ کتابوں کی ترسیل کے بارے میں معلومات اور اسناد اور ڈگریوں کی معلومات بھی حاصل کرسکتے ہیں۔