پاکستان میں 10 ملین گھروں کی قلت کا سامنا ہے، عالمی بینک
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان میں 10 ملین گھروں کی قلت کا سامنا ہے۔ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق شہروں میں گھروں کی کمی کی شرح 40 فیصد تک ہے جبکہ گھروں کی کمی میں ہر سال 3 لاکھ 50 ہزار یونٹس کا اضافہ ہورہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2016-17 کے دوران ہائوسنگ اور تعمیرات کے شعبہ میں 28 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے جو مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی ) کے 9.3 فیصدکے مساوی رہی ہے۔ عالمی بینک نے پاکستان میں ہائوسنگ کے شعبہ کے مسائل کے خاتمہ کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کے ضرورت پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ ہائوسنگ و تعمیرات کے شعبہ کے فروغ سے صنعت سے وابستہ 26 سے زائد صنعتی شعبوں کی کارکردگی میں بھی خاطر خواہ اضافہ سے اقتصادی فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں۔