لیاقت بلوچ کی ابو الخیر محمد زبیر سے ملاقات
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی پاکستان اور متحدہ مجلس عمل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے جمعیت علماء پاکستان، ملی یکجہتی کونسل اور نظام مصطفی محاذ کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر سے ان کی رہائش گاہ ہیرآباد میں ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔ دونوں رہنمائوں نے ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں مذہبی ووٹ کو تقسیم ہونے سے بچانے، جمعیت علماء پاکستان اورمتحدہ مجلس عمل کے اتحاد کے سلسلہ میں غوروخوض کیا گیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنما معراج الہدیٰ صدیقی اور طاہر مجید راجپوت بھی موجود تھے۔