تمام افسران و عملہ فرائض منصبی کی ادائیگی احسن طریقہ سے کریں‘ چیف کمشنر
اسلام آباد (وقائع نگار)چیف کمشنر اسلام آباد جودت ایاز نے منگل کو جی الیون فور میں اسلام آباد انتظامیہ کے دفاتر کا دورہ کیا اور چیف کمشنر آفس ، ڈپٹی کمشنر آفس اور انتظامیہ کے ماتحت دفاتر کے افسروں اور اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان کے فرائض بارے معلومات لیں ۔ اس موقع پر چیف کمشنر اسلام آباد نے افسران اور ملازمین کو ہدایت کی کہ وہ فرائض منصبی کی ادائیگی احسن طریقے سے اد ا کریں اورایمانداری سے کام کریں۔ شہریوں کو ریلیف فراہم کریں۔ اس موقع پر سینئر افسروںنے چیف کمشنر اسلام آباد کو اسلام آباد انتظامیہکے فرائض اور مختلف شعبہ جات کے بارے بریفنگ دی ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر)مشتاق احمد اور دیگر سینئر افسران بھی چیف کمشنر اسلام آبا د کے ہمراہ تھے۔