نواز شریف پر لگائے الزامات میں کوئی صداقت نہیں: بینش ڈار
شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی ضلعی جنرل سیکرٹری ممبر ضلع کونسل و امیدوار خواتین نشست پنجاب اسمبلی مس بینش قمر ڈار نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی تشویش ناک حالت کے پیش نظر میاں نواز شریف کو لندن میں قیام بڑھانا پڑا اگر وہ 100پیشیاں بھگت سکتے ہیں تو مزید پیشیاں بھگتنے میں انہیں کوئی پرابلم نہیں تھی کیونکہ ان کے ہاتھ مکمل صاف ہیں اور جو الزامات ان پر لگائے گئے ہیں ان میں کسی قسم کی کوئی صداقت نہیں ہے کچھ سیاسی اداکار جن میں فواد چوہدری جیسے مہا لوٹے بھی شامل ہیں وہ ان کی واپسی کو ایشو بنا کر عوام کو گمراہ کررہے ہیں مگر ان کی باتوں میں اب کوئی نہیں آئے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کیلئے منعقدہ دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ضلعی نائب صدر میاں آصف شاہین، مس اقراء ارشد، سحرش گل، نصرت بانو، روبینہ کوثر، انعم منیر، امبر منیر ، رانا ماجد سلہری و دیگر پارٹی رہنمائوں و کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔