1000کنال اراضی کے فراڈ میں ملوث فتح جنگ اراضی مرکز کا مفرور سابق آفیسر گرفتار
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ راولپنڈی نے 1000کنال اراضی کے فراڈ کیس میں ملزم مبشر رشید کی گرفتاری کے بعدتفتیش شروع کردی ملزم کوگذشتہ روزتھانہ حویلی دیوان کوٹ مومن سرگودھا سے گرفتارکیا گیا تھا مبشر رشید مبینہ طور پر اراضی مرکز فتح جنگ میں ملازمت سے برخاستگی کے باجود کام کر تا ہے اور مبینہ طور پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ عبدالمجیداور سروس سنٹر انچارج رانا نعمان کی مدد سے ڈیجیٹل ریکارڈ ٹمپرنگ میں ملوث رہا تاکہ پراپرٹی ڈیلر ملک تصور کو غیر قانونی مدد فراہم کی جاسکے۔