پی پی پی راولپنڈی خواتین ونگ کی صدرسمیرا گل کے کاغذات نامزدگی منظور
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 62 راولپنڈی سے قومی اسمبلی کی امیدوار پی پی پی راولپنڈی خواتین ونگ کی صدرسمیرا گل کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے ہیں۔ان پر کسی کی جانب سے کوئی اعتراض نہیں آیا تھا۔ گزشتہ روز بھی ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے پکارے جانے کے باوجود ان پر کسی کی جانب سے کوئی اعتراض سامنے نہیں آیا۔ کاغذات نامزدگی کی منظوری کے بعد ’’نوائے وقت‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ راولپنڈی میں کسی کو غریب عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اہلیان راولپنڈی پہلے بھی پیپلز پارٹی کے ساتھ تھے اور آج بھی پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں۔انہوںنے کہا انتخابات میںمیرا اصل مقابلہ شیخ رشید احمد سے ہے۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار سے میرا کوئی مقابلہ نہیں وہ تو کل کا بچہ ہے۔ انہوں نے کہا شیخ رشید نے اہلیان راولپنڈی کے مسائل کے حل میںکوئی دلچسپی نہیں لیں۔ جس کے باعث آج ان کو پذیرائی نہیں مل رہی۔ انہوں نے کہا میرا دامن صاف ہے کرپشن کا کوئی داغ نہیںاس لئے کسی جانب سے اعتراض کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا میرے اثاثے جو ماضی میں تھے وہی آج ہیں اور مستقبل میں بھی یہی رہیں گے۔