تحریک انصاف 25 جولائی کو ملک بھر سے کلین سویپ کریگی، محمد بلال
اٹک ( نامہ نگار ) ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف شمالی پنجاب محمد بلال نے کہا ہے کہ ملک کو در پیش بحرانوں اور بیرونی قرضوں سے نجات دلانا تحریک انصاف کا مقصد ہے نواز ، زرداری گٹھ جوڑ اور ان کے حواریوں کو آئندہ عا م انتخابات میں کلین بولڈ کردینگے سر کس کا شیر پنجرے میں اور تیر کمان سے نکل جائے گا تحریک انصاف 25 جولائی کو ملک بھر سے کلین سویپ کریگی انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف یوتھ ونگ کے کارکنا ن گھر گھر انتخابی مہم میں بھر پور شرکت کررہے ہیں 25 جولا ئی کا سورج تحریک انصاف کی فتح کی نوید لیکر طلوع ہوگا ۔