ملک ضیاء کوثر کے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 15 سے کاغذات نامزدگی منظور
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن ملک ضیاء کوثر کے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 15 سے کاغذات نامزدگی منظورکر لئے گئے۔ کاغذات نامزدگی کی منظوری کے بعد ’’نوائے وقت ‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے امید ظاہر کی کہ اگر پارٹی نے انہیں ٹکٹ دیا تواس حلقہ سے سرپرائز دیں گے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن اور وزیراعظم سے اپیل کی کہ فوری طور پر بلدیاتی سسٹم کو چھ ماہ کے لئے معطل کیا جائے تاکہ 2018 ء کے عام انتخابات کو حقیقی معنوں میں منصفانہ اور غیر جانبدارانہ بنایا جاسکے۔