مسلم لیگ ن ملک بھر سے الیکشن بھاری اکثریت سے جیتے گی،مظہر حسین وارثی
گوجرخان (نامہ نگار)مسلم لیگی کارکن مظہر حسین وارثی نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن ملک بھر سے الیکشن بھاری اکثریت سے جیتے گی باشعور عوام تعمیر وترقی عوامی مسائل کا خاتمہ کرنے میاں نوازشریف کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے مخالفین ہر حربہ استعمال کر لیں لیکن اقتدار مسلم لیگ ن کا ہی مقدر بنے گا تحصیل گوجرخان مسلم لیگ ن کا مضبوط گڑھ ہے یہاں سے پہلے بھی تینوں نشستوں پر مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئی تھی اور اب بھی تینوں نشستتوں پرکامیابی مسلم لیگ ن کے امیدوارو کو ہی ملے گی مسلم لیگ ن تحصیل بھر میں ہر طرح سے مضبوط ہے۔