گوجرخان ، انتخابی مہم اور سیاسی گہما گہمی میں تیزی آگئی
گوجرخان (نامہ نگار)25جولائی کو ہونے والے انتخابات کیلئے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں نے لنگوٹ کس لئے ہیں رائے عامہ ہموار کرنے کیلئے رابطہ مہم کاآغاز کر دیا ہے جبکہ بعض روٹھے ہوئے دھڑوں اورنظر انداز ہونے والوں کو بھی منانے کا سلسلہ جاری ہے امیدواروں نے تشہیری مہم پر بھی خاصا زور رکھا ہوا ہے شہر بھر میں بڑے بڑے پینافلیکس اور کھمبوں پرپارٹی جھنڈوں کو لہرا دیا گیا ہے جس سے انتخابی گہما گہمی میں خاصی تیزی دیکھی جا رہی ہے کارنر میٹنگز کا بھی سلسلہ جاری ہے۔