شامی فوج نے جولان میں اسرائیلی ڈرون مار گرایا
بیروت (نوائے وقت رپورٹ+ اے پی پی) شامی فوج نے جولان میں اسرائیلی ڈرون مار گرایا۔ لبنانی میڈیا کے مطابق شامی فوج نے اسرائیلی ڈرون کو مار گرایا۔ امریکی اور روسی وزرائے خارجہ میں ٹیلی فون پر بات ہوئی۔ شام اور کوریا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ادھر شامی اتحادی ملیشیا پر کئے گئے فضائی حملوں میں مرنے والوں کی تعداد 50 سے تجاوز کر گئی۔ 16 جنگجوئوں کا تعلق حزب اللہ سے ہے۔