;عمران خان کے کاغذات سے متعلق اعتراض دور کر کے اپیل دائر کرینگے‘ بابر اعوان
اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر ) مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ سابق چےف جسٹس افتخار محمدچوہدری نے جس بیہودگی کا انتخاب کیا تھا انہیں اس کا جواب مل گیاہے الحمدللہ اسلام آباد کے علاوہ تمام حلقوں سے چیئرمین تحریک انصاف کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں اپنے بےان مےں ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ اسلام آباد سے تکنیکی وجوہات کی بنیادپر عمران خان کے کاغذات مسترد کئے گئے ہیں جلد ہی بیان حلفی کے حوالے سے ریٹرننگ افسر کا اعتراض دور کرکے اپیل دائر کریں گے چیف جسٹس آف پاکستان جیسے معتبر منصب پر رہنے والے شخص نے غیر اخلاقی مہم کا سہارا لیا، ان کے خلاف قذف اور سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی پرغور کررہے ہیں بابر اعوان نے کہا کہ شریفوں کی ایماءپر کی جانے والی ہر شرارت ناکام و نامراد ہو گی افتخار چوہدری اپنے لئے جتنی شرمندگی چاہیں سمیٹیں، عمران خان کا رستہ نہیں روک پائیں گے۔
بابر اعوان