طلال اور فواد چودھری میں جھڑپ، ایک دوسرے پر سنگین الزامات، نازیبا الفاظ کا استعمال
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوھری اور پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کے درمیان نجی ٹی وی کے پروگرام میں جھڑپ ہو گئی، تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ طلال چودھری نے ٹیرین وائٹ سے متعلق عمران خان پر کڑی تنقید کی جس پر فواد چودھری نے بھی سخت الفاظ میں جوابی حملے کئے اور کہا کہ طلال چودھری نے گھٹیا گفتگو کی ہے۔ ان سے یہی امید کی جا سکتی ہے۔ طلال چودھری نے کہا کہ جس کی اولاد ناجائز ہے کیا وہ گھٹیا نہیں۔ فواد چودھری نے کہا کہ آپ کی اولاد کا ہمیں پتہ نہیں کیا گارنٹی ہے اولاد آپ کی ہے۔ اپنا ڈی این اے کرا لو پتہ نہیں تم کس کے بیٹے ہو۔ طلال، فاروق خان کا فیصل آباد میں کیا تعلق ہے۔ دونوں نے ایک دوسرے پر سنگین الزامات عائد کئے اور نازیبا الفاظ کا استعمال کیا۔