راولپنڈی: بارش کے دوران نالے میں بہہ جانیوالے3بچے بدستور لاپتہ، ورثاء کا احتجاج
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) راولپنڈی میں بارش کے دوران نالے میں بہہ جانے والے تین بچے اب تک لاپتہ ہیں۔ لاپتہ بچوں کے ورثاء نے بازیابی کیلئے مری روڈ پر احتجاج کیا اور ٹریفک بلاک کر دی۔ 5روز پہلے تین بچے ڈھوک کھیلا کے برساتی نالے میں بہہ گئے تھے۔ بچوں کے ورثاء نے حکومت اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا بچوں کی بازیابی یقینی بنائی جائے۔