جنڈانوالہ: لڑکی کے اغوا کا شبہ، فائرنگ کرکے لڑکے کے والد کو قتل ، بہنوئی کو اغوا کرلیا
جنڈانوالہ( نامہ نگار) لڑکی اغواء کے شبے میں لڑکے کے گھر دھاوا بول کر70سالہ والد کو فائرنگ کر کے قتل کردیا والدہ اور بھائیوں کو زخمی کردیا گیا جبکہ لڑکے کے بہنوئی کو اغواء کرکے لے گئے واقعات کے مطابق جنڈانوالہ کے نواحی چک نمبر59ڈی بی میں نور محمد نائچ کی بیٹی نذیراں بی بی کے اغواء کا شبہ انکے لواحقین کو جان محمد ارائیں کے بیٹے ارشد پر تھا رات کو لڑکی کو غائب دیکھ کر فجر کے وقت نائچ قبیلہ کے لوگوں نے جان محمد کے گھر پر مسلح بندوقوں،ڈنڈوں ،کلہاڑوں دھاوا بول دیا اور فائرنگ کر کے 70سالہ جان محمد کو موقع پر قتل کردیا جبکہ اس کی بیوی اور دو بیٹو ں کو شدید زخمی کردیا جبکہ ملزمان جاتے ہوئے جان محمد کے داماد زاہد اقبال کو بھی اپنے ساتھ اغواء کر کے لئے گئے جنڈانوالہ پولیس نے مقتول کے بیٹے محمد اکبر کی مدعیت میں 9نامزد ملزمان محمد اقبال،عبدالغفور،یاسین،محمد ارشاد،محمد وکیل،صابر،ممتاز،زوار اور محمد سلیم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کردی ہے