جب تک ایک بھی سندھی‘ بلوچ اور پٹھان موجود ہے‘ کالا باغ ڈیم نہیں بن سکتا : خورشید شاہ
سکھر (صباح نیوز) قومی اسمبلی کے سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمدشاہ کا کہنا ہے کالا باغ ڈیم بنانے کی طاقت کسی کے باپ میں نہیں ہے کیونکہ جب تک ایک بھی سندھی, پٹھان اور بلوچ موجود ہے یہ کبھی نہیں بن سکتا ہے۔ پیپلزپارٹی پاکستان کو مسائل سے پاک ملک بنانا چاہتی ہے۔پیپلزپارٹی نے اپنے ہردورمیں عوام کی ترقی اور خوشحالی کے منصوبوں کا آغاز کیا۔ روہڑی میں پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے منعقدہ عیدملن پارٹی سے کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پرقومی اسمبلی کے سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمدشاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے لوڈ شیڈنگ ختم کرکے عوام کو بجلی دینے کا وعدہ کیا تھا وہ تو پورا نہ ہوسکا الٹا بجلی ہی مہنگی کردی ہے ۔ جو لوگ کہتے ہیں پیپلزپارٹی نے کیا کیا ہے وہ ٹی وی پر آئیں میرے ساتھ مقابلہ کریں ہم نے لوگوں کو ملازمتیں دی ہیں تنخواہوں میں ایک سو پچیس فیصد تک اضافہ کیا ہے پچیس لاکھ لوگوں کو خوشحال بنایا ہے ۔لوگ بھٹو بننے کی کوشش کرتے ہیں لیکن بھٹو بننے کے لیے تختہ دارپر چڑھنا پڑتاہے ہم نے کبھی اقتدار نہیں مانگا بھٹو نے کبھی اقتدار نہیں مانگا اگر اقتدار ہی چاہیے ہوتا تو نہ بھٹو پھانسی چڑھتے نہ بینظیر شہید ہوتیں ہماری منزل صرف اور صرف عوام ہے۔ اس موقع پر سابق وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ,سابق رکن قومی اسمبلی نعمان اسلام شیخ ودیگر بھی موجود تھے۔
خورشید شاہ