ناراض پی ٹی آئی رہنما فخر عمر حیات لالیکا پیپلز پارٹی میں شامل
ملک وال (نامہ نگار) این اے86 منڈی بہاﺅالدین سے تحریک انصاف کی وکٹ پیپلز پارٹی نے اڑا دی۔ فخر عمر حیات لالیکا نے ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم پر احتجاجاً پی ٹی آئی کو چھوڑکر پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ سے ملاقات کر کے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ اب وہ پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر این اے 86 سے انتخاب لڑیں گے۔ اس سے قبل تحریک انصاف کے ضلعی آرگنائزر عبدالروف گوندل امیدوار پی پی 68 بھی تحریک لبیک شامل ہو چکے ہیں۔
لالیکا