پی پی رہنما سردار کمال خان چانگ کا آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ
کراچی (سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی کے سابق رکن سردار کمال خان چانگ نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے این اے 229 سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر اعلی قیادت نے ٹکٹ نہیں دیا تو وہ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے۔