سندھ کے نئے چیف سیکرٹری کو سپریم کورٹ نے طلب کرلیا
کراچی (وقائع نگار) سندھ کے نئے چیف سیکرٹری اعظم سلیمان کو سپریم کورٹ نے ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے استفسار کیا کہ چیف سیکرٹری کہاں ہیں۔ عدالت نے آج چیف سیکرٹری سندھ کو طلب کرلیا۔ چیف جسٹس پر مشتمل تین رکنی بنچ آج سے 22 جون تک کراچی رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کرے گا۔