پاکستان، چین کے درمیان مشترکہ فلمسازی کی بنیاد رکھ دی گئی، پہلی فلم ’’دی جرنی‘‘ کا معاہدہ
لاہور(کلچرل رپورٹر)پاکستان اور چین کے درمیان سرکاری سطح پرمشترکہ فلمسازی کی بنیادرکھ دی گئی۔مشترکہ فلمسازی کے تحت پہلی فلم دی جرنی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا باقاعدہ معاہدہ بھی طے پاچکا ہے اور فلم کی شوٹنگ تمام انتظامات مکمل کرنے کے بعد آئندہ سال شروع ہوگی۔فلم بنانے کا معاہدہ گزشتہ دنوں شنگھائی فلم فیسٹیول کے دوران ہوا ۔اس موقع پروہاںسابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب ،پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے ڈائریکٹرجنرل اوراداکارجمال شاہ سمیت مختلف فلمسازوںاورفنکاروںبھی موجود تھے۔بتایاگیاہے کہ فلم کی کہانی میں پاک چین دوستی کا احاطہ کیاگیاہے جس کی شوٹنگ دونوں ممالک میں ہوگی اوردونوں ملکوں کے فنکاروں کوفلم میں کاسٹ کیاجائے گا۔یاد رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کافی عرصے سے مشترکہ فلم سازی کی کوششیں جاری تھیں۔پاکستانی فلمی صنعت سے وابستہ شخصیات نے حکومت کے اس اقدام کوسراہاہے اورخوش آئندقراردیاہے۔