بھارتی ریاست آسیام میں مون سون بارشوں سے تباہی ،21 افراد ہلاک، سینکڑوں دیہات زیرآب
گوہاٹی (اے پی پی) بھارت کی شمالی ریاست آسام میں مون سون بارشوں کے باعث پیدا ہونے والے سیلاب سے 21 افراد ہلاک ہو گئے۔آسام انتظامیہ ایجنسی کے مطابق مون سون بارشوں نے ملک کے متعدد علاقوں کو متاثر کیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ آسام میں گزشتہ 4 دنوں میں 21 افراد ہلاک جبکہ 42 ہزار سے زائد متاثر ہوئے ہیں، علاقے کا تین ہزار ایکٹر سے زائد کے رقبے پر واقع 716 دیہات زیر آب آگئے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو محفوظ مقامات کو منتقل کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے خبر دار کیا ہے کہ موسلا دھار بارشیں ملک کے دیگر علاقوں کو بھی متاثر کر سکتی ہیں۔