بیگم کلثوم نواز نے ’’پرویزی مارشل لائ‘‘ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا: سردار نسیم خان
راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) راولپنڈی کے صدر و میئر میونسپل کارپوریشن سردار نسیم خان دعا کی ہے کہ اللہ تعالی بیگم کلثوم نوازکو صحت و تندرستی عطافرمائے بیگم کلثوم نے’’ پرویزی مارشل لا‘‘ کا چٹان کی طرح مقابلہ کیا وہ پاکستان کی خواتین کے لئے ایک آئیڈیل خاتون کی حیثیت رکھتی ہیں انہوں نے جرات و استقامت سے جمہوریت کی بحالی کی جنگ لڑی ہے وہ بہادری اور جرات کی علامت ہیں ،اس وقت پوری قوم سے سیاست سے بالاترہوکر بیگم کلثوم نوازکی صحت یابی کیلئے دعا کرنی چاہیے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ بیگم کلثوم نواز سیاسی سوجھ بوجھ رکھنے والی خاتون ہیں انہوں نے اپنے عمل سے یہ ثابت کر دکھایا کہ وہ ایک جمہوریت پسند خاتون ہیں۔